11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 18:9
اسرائیلی وزیراعظم کا بان کی مون پر دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کا الزام
جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس......اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون پر دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے سلامتی کونسل میں بات کرتے ہوئے فلسطینیوں کے اسرائیلیوں پر چاقوؤں سے حملوں کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پسے ہوئے لوگوں کی انسانی فطرت ہوتی ہے کہ وہ قبضے کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔
بان کی مون نے مزید کہا تھا کہ ’حملوں کی حالیہ لہر فلسطینیوں بطور خاص نوجوانوں میں تنہائی اور مایوسی کے گہرے احساس کے نتیجے میں سامنے آئی ہے، نصف صدی سے قبضے اور امن کے عمل کے مفلوج ہونے کے بوجھ کی وجہ سے فلسطینیوں کی مایوسی میں اضافہ ہو رہا ہے، پسے ہوئے لوگ عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں، قبضے کے خلاف ردعمل انسانی فطرت ہے جس کے نتیجے میں اکثر نفرت اور انتہا پسندی کی زبردست افزائش ہوتی ہے‘۔