11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 18:25
کرپشن الزامات پر جاپان کے وزیراقتصادیات مستعفی
جیو نیوز - ٹوکیو.....جاپان کے وزیر اقتصادیات اکیرا اماری نے کرپشن الزامات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
ایک جاپانی جریدے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق اماری اور ان کے ساتھیوں نے ایک نامعلوم تعمیراتی کمپنی سے 12 ملین ین قبول کیے تھے۔ اماری کی طرف سے کسی غلط کام کی تردید کی گئی ہے۔ اماری کو وزیراعظم شینزو آبے کا ایک انتہائی قریبی اور ایک قابل اعتماد رکن کابینہ سمجھا جاتا ہے۔