11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 22:27
فرانس:ایرانی صدر کو نپو لین کی یادگار پر گارڈ آف آنر
جیو نیوز - پیرس.......ایران کے صدر حسن روہانی کے آج فرانس پہنچنے پر ان کا باضابطہ طور پر استقبال کیا گیا، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایرانی صدر حسن روہانی، نپو لین کی یادگار پر پہنچے اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
تقریب میں فرانسیسی وزیر خارجہ لارنٹ فیبوئس بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ فرانسیسی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایران اور فرانس کے درمیان آج صحت، ذراعت اور ماحولیاتی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔