12 مارچ 2016
وقت اشاعت: 0:5
کردوں کو شامی مذاکرات کی دعوت نہیں دی جائے گی ، اقوام متحدہ
جیو نیوز - نیویارک......... اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے شام سٹیفن ڈی مستورا نے بتایا ہے کہ شامی کردوں کی سیاسی جماعت "جمہوری اتحاد" کو جنیوا میں ہونے والے شامی حکام اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات میں شرکت کی دعوت نہیں دی جائے گی۔
عالمی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ان اہم مذاکرات میں کردوں کی شمولیت کے بارے فریقین کا موقف بالکل مختلف ہے اور اتفاق راے پیدا کیے بغیر کرد یا ان کی جماعت کی مذاکرات میں شمولیت سے مذاکراتی عمل کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔