تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مارچ 2016
وقت اشاعت: 5:59

ایران اور فرانس کے درمیان 15 ارب یورو کے معاہدے

جیو نیوز - پیرس.....ایران اور فرانس کے درمیان 15 ارب یورو کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے، توانائی اور مالیات کے شعبوں سمیت 11 یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

پیرس میں ایرانی صدر حسن روحانی اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولندو کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود نے ایران اور فرانس کے درمیان 15 ارب یورو کے معاہدوں پر دستخط کیے جن میں سو سےزائد ایئربس طیاروں کی خریداری اور مشترکا کارسازی بھی شامل ہے ۔

ایران اور فرانس کے درمیان مالیات،توانائی،سیاحت اور صحت کے شعبوں سمیت تعاون کی11 یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے،بعد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران کے صدر نے کہا شام کا اصل مسئلہ دہشت گردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.