تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مارچ 2016
وقت اشاعت: 20:43

شام؛روسی فضائی حملے میں 54 افراد ہلاک

جیو نیوز - دمشق ......شامی باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں ممکنہ طور پر روسی فضائی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بات شام کے حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری ہیومن رائٹس کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

آبزرویٹری کے مطابق اسلامک اسٹیٹ کے زیر قبضہ دیر الزور کے علاقے میں بدھ کے روز کیے جانے والے حملوں میں 29 افراد ہلاک ہوئے جبکہ حلب میں کیے جانے والے حملوں میں 15 سویلین ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ وسطی صوبہ حمص میں ایسے ہی حملوں میں سات دیگر افراد ہلاک ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.