13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 5:35
روسی صدر پیوٹن بد عنوان ہیں،امریکی سیکریٹری خزانہ
جیو نیوز - لندن.......امریکی سیکریٹری خزانہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بد عنوان قرار د ےدیا، روسی حکام نے بیان کو اشتعال انگیز اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو میں امریکا کے دہشت گردی اور مالیاتی جرائم کے قائم مقام سیکریٹری خزانہ ایڈم زوبین نے رو سی صدر سے متعلق کہا کہ وہ ایک عرصے سے کرپشن کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
ایڈم کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت جانتی ہے کہ روس کے صدر ایک بد عنوان شخص ہیں،انہون نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔
روسی حکومت نے ایڈم کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ان الزامات سے امریکا مستقبل میں صدرپیوٹن کی صدارتی مہم کو متاثر کرنا چاہتا ہے ۔