تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:7

آسٹریلیامیں بارشوں نے تباہی مچادی

جیو نیوز - سڈنی......آسٹریلیامیں بارشوں نے تباہی مچادی، سیکڑوں مکانات بجلی سے محروم ہوگئے۔آ سٹریلیا کے شہر سڈنی میں تیز ہواؤں اور بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ سڈنی کا مشہور ٹاور بھی آسمانی بجلی سے بال بال بچ گیا۔

شہر کے مغربی علاقے میں کئی درخت گر گئے جس کی وجہ سے متعدد مکانوں اور ریستوران کو نقصا ن پہنچا اور سڑکیں بھی جام ہوگئیں۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 16 ہزار مکانات بجلی سے محروم ہوئے جبکہ ٹرین سروس بھی عارضی طورپر بند دی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.