تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:39

بابری مسجدکی شہادت راجیو گاندھی کی غداری تھی، بھارتی صدر

جیو نیوز - نئی دہلی......بھارت کےصدرپرناب مکھرجی نے کہاہے کہ ایودھیامیں رام جنم بھومی مندر کھولنا راجیو گاندھی کا غلط فیصلہ تھا اور بابری مسجدکو شہید کرنا ایسی غداری تھا جس پر تمام بھارتیوں کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں۔

بھارت کےصدرپرناب مکھرجی نے اپنی نئی کتاب میں سنسنی خیزانکشافات اورسیاسی شخصیات پرکھل کرتنقید کی ہے۔ 1980ءسے1996ء کے دور کا احاطہ کرنے والی پرناب مکھرجی کی کتاب کی تقریب رونمائی جمعرات کو کی گئی۔

پرناب مکھرجی نے لکھا ہے کہ بابری مسجدکی شہادت اس دور کے صدر نرسمہاراؤکی سب سے بڑی ناکامی تھی۔ انہوں نے نرسمہاراؤ سے کہا تھا کہ کیا انہیں کسی نے بھی خطرے سے خبردار نہیں کیا تھا اور کیا انہوں نے بابری مسجد کی شہادت کے عالمی اثرات کو نہیں سمجھا۔

مکھرجی نےلکھاہے کہ انہیں ایک اسلامی ملک کے وزیرخارجہ نے کہا کہ اس طرح مسجد تو اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں بھی شہیدنہیں کی، ایک اورمقام پرپرناب مکھرجی نے لکھاہےکہ جنگ عظیم دوم کی فتح کی تقریبات میں شرکت تحریک آزادی کی بےعزتی کےمترادف ہے۔تقریب سےخطاب میں صدرمکھرجی نے کہاکہ کچھ تلخ حقائق ایسےہیں جو ان کے ساتھ ہی دفن ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.