13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:20
یمنی صدر کی رہائش گاہ پر حملہ، ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کرلی
جیو نیوز - صنعا......دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے یمنی صدر منصور ہادی کی رہائش گاہ پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ آئی ایس کے مطابق یہ کارروائی ابوحنیفہ الہولانڈی نامی شدت پسند نے کی۔
نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آور شاید ہالینڈ کا شہری تھا۔ اس سے قبل ہادی کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والے ایک خود کش حملے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق عدن میں صدارتی محل سے پانچ سو میٹر دور ایک حفاظتی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ حملے کے وقت منصور ہادی صدارتی محل کے اندر موجود تھے لیکن بالکل محفوظ رہے۔