تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:52

داعش کے لیبیا میں اثرورسوخ پر تشویش ہے،ایشٹن کارٹر

جیو نیوز - واشنگٹن .........امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے داعش کے لیبیا میں اثرورسوخ کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے ۔

پینٹاگان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیردفاع نے کہا کہ داعش کے جنگجو لیبیا میں تربیتی مراکز قائم کر کے، غیر ملکیوں کو بھرتی کر کے اور ٹیکسوں کے ذریعے پیسے اکٹھے کر کے اپنا حلقہ اثر مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کارٹر نے کہا کہ داعش کو عراق اور شام میں بڑے علاقوں پر قبضے کا آزمودہ حربہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے، داعش لیبیا میں بھی تربیتی کیمپ قائم کررہے ہیں اور غیرملکی جنگجوں کو بالکل اسی انداز میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں جس طرح وہ ماضی میں عراق اور شام میں کہہ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم لیبیا میں عراق اور شام کی طرح کی صورت حال نہیں چاہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہم اس صورت حال کا بغور مشاہدہ کررہے ہیں اور ہم مستقبل میں کیے جانے والے اقدامات سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں۔ اس سے قبل پینٹاگان کے پریس سیکریٹری پیٹر کک نے بدھ کو نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ لیبیا میں داعش کی بڑھتی ہوئی موجودگی تشویش کا سبب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.