13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 10:40
امریکا اور برطانیہ اسرائیلی ڈرونز کی جاسوسی کرتے رہے ہیں،جرمن میڈیا
جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکا اور برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنسیاں اسرائیلی ڈرونز کے کوڈ کریک کر کے کئی برسوں سے ان کی پروازوں کی معلومات حاصل کرتے رہے ہیں۔
جرمن روزنامے ’ڈیر اشپیگل‘ اور انوسیٹیگیٹیو ویب سائٹ ’دی انٹرسیپٹ‘ کی طرف سے جمعہ کے روز بتایا گیا ہے کہ یہ معلومات ایڈورڈ اسنوڈن کی طرف سے جاری کردہ خفیہ دستاویزات سے حاصل ہوئی ہیں۔ امریکی انٹیلیجنس ادارے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے 2013ء میں امریکی حکومت کی کئی ملین خفیہ دستاویزات میڈیا کو فراہم کردی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی اور برطانوی ایجنسیاں وہ معلومات دیکھتی تھیں جو مشرق وْسطیٰ میں پرواز کرنے والے اسرائیلی ڈرون واپس اپنے اسٹیشن کو بھیجتے تھے۔