تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 10:56

کسی بھی ملک میں داعش جیسے گروپوں کا انسداد کرینگے،اوبامہ

جیو نیوز - واشنگٹن........امریکی صدر باراک اوبامہ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ جب ضروری سمجھے گا تو کسی بھی ملک میں موجود داعش کے دہشت گرد منصوبہ سازوں کا انسداد کرے گا،قومی سلامتی ٹیم لیبیا اور دیگر ملکوں میں داعش کا اثر و رسوخ کم کرنے کے اقدامات کریں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جب ضروری سمجھے گا تو کسی بھی ملک میں موجود داعش کے دہشت گرد منصوبہ سازوں کا انسداد کرے گا۔وائٹ ہاس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے قومی سلامتی کی ٹیم کو لیبیا اور دوسرے ممالک میں نظم ونسق اور انسداد دہشت گردی کے لیے جاری کوششوں کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔

صدر نے کہا کہ امریکہ داعش کے شدت پسند منصوبہ سازوں کا انسداد کرتا رہے گا خصوصا لیبیا جیسے ان علاقوں میں جہاں حکمرانی کمزور یا محدود ہے اور جہاں داعش محفوظ ٹھکانے قائم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.