تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 11:12

پینٹاگون قیدیوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کی تصاویر شائع کریگا

جیو نیوز - واشنگٹن..........امریکیمحکمہ دفاع نے کہاہے کہ پینٹاگون نے عراق اور افغانستان میں امریکی حراستی مراکز میں قیدیوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک سے متعلق کچھ تصاویر شائع کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی ایک امریکی تنظیم کی طرف سے ایک بیان میں یہ انکشاف کیا گیا یہ اقدام پینٹاگون اور امریکا کی سول لبرٹیز یونین‘ کے مابین ایک قانونی جنگ کے نتیجے میں کیا جا رہا ہے۔

امریکا کی سول لبرٹیز یونین کی طرف سے اس سلسلے میں 2014ء میں آزادیء معلومات کے تحت ایک قانونی مقدمہ دائر کیا گیا تھا جس کے تحت یونین اْن 2000 تصاویر کی اشاعت چاہتی تھی جن میں امریکی حراستی کیمپوں میں قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک دیکھا جا سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون نے مذکورہ تصاویر میں سے 198 جمعہ 29 جنوری تک آن لائن شائع کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اگرچہ اوباما انتظامیہ 2009ء میں ہی کہہ چْکی تھی کہ وہ یہ تصاویر شائع کر دے گی، تاہم کانگریس نے فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ میں چھوٹ کے طور پر ایک بل پاس کر کے حکومت کو اس بات کی اجازت دے دی کہ اگر امریکی وزیر دفاع ان تصاویر کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار سمجھتے ہیں تو پھر اس کی اشاعت کے فیصلے پر عمل درآمد روکا جا سکتا ہے۔

واشنگٹن حکومت عراق اور افغانستان میں امریکی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کی مذکورہ تصاویر کی اشاعت کی مخالفت اس لیے کر رہی ہے کہ اسے ڈر ہے کہ ان کے منظر عام پر آنے سے امریکی افواج اور اس کے اہلکاروں کے خلاف نہایت پْر تشدد رد عمل سامنے آ سکتا ہے اور یہ غیر ملکوں میں امریکی فوجی اہلکاروں کی سلامتی کو شدید خطرات سے دو چار کر سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.