تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:40

ہیلری کی منظر عام پر آنیوالی چند ای میلزاہم تھیں، وائٹ ہائوس

جیو نیوز - واشنگٹن ...... امریکی صدر کی رہائش وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ ہلیری کلنٹن کے غیر محفوظ سرور والے ذاتی کمپیوٹر پر ایک درجن سے زیادہ ای میلز انتہائی رازداری والی ای میلز تھیں

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ ای میلز امریکا کی خفیہ ترین فائلوں میں سے تھیں، وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بتایاکہ یہ دستاویز جس وقت بھیجے گئے تھے تب ان کی درج بندی نہیں کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ہلیری کلنٹن نے یہ تسلیم کر چکی ہیںکہ امریکی وزیر خارجہ رہتے ہوئے انھوں نے سرکاری ای میل کی بجائے نیویارک میں واقع اپنے گھر کے ذاتی سرور کے ذریعے ذاتی ای میل استعمال کر کے غلطی کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.