تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مارچ 2016
وقت اشاعت: 21:26

ایمرجنسی میں مہاجرین کیخلاف اسلحہ استعمال کیاجائے،جرمن سیاستدان

جیو نیوز - برلن......جرمنی کی دائیں بازوسے تعلق رکھنے والی جماعت اے ایف ڈی کی خاتون سربراہ پَیٹری نے مطالبہ کیا ہے کہ مہاجرین کی آمد روکنے کے لیے آسٹرین جرمن سرحد کی نگرانی سخت کی جائے اور ضروری ہو تو پولیس آتشیں ہتھیار بھی استعمال کرے۔

رائٹ ونگ پاپولسٹ پارٹی آلٹرنیٹیو فار ڈوئچ لینڈ یاجرمنی کے لیے متبادل کی خاتون سربراہ فراؤکے پَیٹری نے یہ مطالبہ ایک جرمن اخبار میںاپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ برلن حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آسٹریا کے راستے دوبارہ بہت بڑی تعداد میں تارکین وطن جرمنی میں داخل نہ ہو سکیں۔

پَیٹری نے یہ متنازعہ مطالبہ بھی کر دیا کہ مزید مہاجرین کی آمد کو روکنے کے لیے ’ہنگامی حالات میں پولیس کو آتشیں اسلحہ بھی استعمال میں لانا چاہیے۔اس خاتون سیاستدان نے کہاکہ کوئی بھی پولیس اہلکار کسی پناہ گزین پر فائرنگ نہیں کرنا چاہتا۔ میں بھی نہیں چاہتی کہ ایسا ہو۔ لیکن ہتھیاروں کا استعمال ایک ایسا راستہ ہے، جس کی آخری حل کے طور پر تردید نہیں کی جا سکتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.