تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مارچ 2016
وقت اشاعت: 23:19

جنوبی کوریا کے سابق وزیر اعظم لی وان کو8 ماہ قید کی سزا

جیو نیوز - سیؤل...... جنوبی کوریا کے سابق وزیر اعظم لی وان کو کو8 ماہ کی معطل قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ انہیں یہ سزا بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر سنائی گئی ہے۔

سیؤل کی مرکزی ضلعی عدالت کے مطابق لی وان پر 2013ءمیں ایک کاروباری شخص سے 30 ملین وون حاصل کرنے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔ یہ رقم 27ہزار400 امریکی ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔

لی نے گزشتہ برس اپریل میں اس وقت استعفیٰ دے دیا تھا جب ایک بزنس مین نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس نے مستقبل کے متوقع وزیراعظم لی کو 30 ملین وون دیے تھے۔ اس وقت لی وان کو رکن پارلیمان تھے۔ لی کو سنائی جانے والی سزا 2 برس تک معطل رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.