15 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:2
سعودی پریس ایجنسی 10 زبانوں میں خبریں جاری کریگی
جیو نیوز - جدہ......شاہد نعیم......سعودی وزیر اطلاعات وثقافت ڈاکٹر عادل الطریفی نے کہا ہے کہ مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’واس‘‘ کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔رواں سال کے اختتام تک ایجنسی 10 عالمی زبانوں میں خبریں جاری کرے گی۔
سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عادل الطریفی نے ان خیالات کا اظہار ’’واس‘‘ کے دو نئے آن لائن پورٹل کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ’’واس‘‘ کا دائرہ دوسری زبانوں میں بتدریج بڑھا رہی ہے۔ رواں سال کے اختتام تک ’’واس‘‘ 10عالمی زبانوں میں اپنی نشریات پیش کرے گی۔
ڈاکٹر الطریفی کا کہنا تھا کہ سرکاری نیوز ایجنسی کو عالمی زبانوں تک وسعت دینے کا فیصلہ کوئی نیا قدم نہیں بلکہ ادارے کی پالیسی کا تسلسل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت ’’واس‘‘ چینی، روسی اور فارسی زبانوں میں بھی اپنی سروسزمہیا کررہی ہے، رواں سال کے اختتام تک ’’واس‘‘ کے پلیٹ فارم سے 10عالمی زبانوں میں خبریں پیش کی جائیں گی۔