تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:18

بھارت :ایک اور کم عمر لڑکی زیادتی کے بعد قتل

جیو نیوز - نئی دہلی......بھارت میں ایک اور کم عمر لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی، سفاک ملزمان نے بدترین تشدد کے بعد 12سال کی لڑکی کو قتل کردیا۔بھارت میں بچیوں اور لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات تشویش ناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔

تازہ ترین واقعہ پیش آیاہے اتر پردیش کے علاقے بریلی میں جہاں 12 سال کی لڑکی کو گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا اور درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے جسم پر شدید تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔لڑکی کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی سے زیادتی کرنے والوں کو نہیں جانتی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے 3 ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.