17 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:20
سعودی عرب : پولیس فائرنگ سے زخمی حملہ آور کی شناخت ظاہر
جیو نیوز - ریاض .........سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مشرقی شہر الاحسا میں مسجد کے دروازے پر خودکش حملہ کے دوران پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے والا حملہ آور طلحہٰ ہشام محمد عبدہ مصری شہری ہے اور آٹھ ماہ قبل فیملی وزٹ ویزے پر مصر سے سعودی عرب میں مقیم اپنے گھر والوں سے ملنے آیا تھا۔
وزات داخلہ نے مزید کہا کہ حملہ آور زیر علاج ہےاور اسکے دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے اس سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
اس سے قبل سعودی وزارت داخلہ نے الاحساء مسجد کے دروازے پر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑھاکر ہلاک ہونے والے حملہ آور کی شناخت ظاہر کردی تھی جوکہ سعودی نوجوان تھا۔ یاد رہے جمعے کے اجتماع کے دوران ہونے والے حملے میں چار افراد شہید اور اٹھارہ زخمی ہوئے تھے۔