تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:35

کیوبا کے صدر سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے

جیو نیوز - ہوانا.........کیوبا کے کمیونسٹ صدر راؤل کاسترو یورپ کے اپنے اولین سرکاری دورے پر پیرس پہنچ گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیوبا اور امریکا کے نصف صدی سے کشیدہ تعلقات گزشتہ برس ہی بحال ہوئے تھے، 84 سالہ کاسترو کے اس دورے کا مقصد اپنے مضبوط ترین یورپی حلیف فرانس کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

اس سے قبل 1995ء میں اْس وقت کے کیوبا کے صدر اور راؤل کاسترو کے بڑے بھائی فیڈل کاسترو نے فرانس کا دورہ کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.