تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2016
وقت اشاعت: 10:55

شامی جنگی مجرموں کے لیے کوئی معافی نہیں ہونی چاہیے،اقوام متحدہ

جیو نیوز - نیویارک........اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشززید رعد الحسین نے کہا ہے کہ شام میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والے افراد کے لیے کوئی معافی نہیں ہونی چاہیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اِن خیالات کا اظہار جنیوا میں شامی امن مذاکرات کے انعقاد کی جاری کوششوں کے دوران کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کا اصولی مؤقف ہے کہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کے لیے کسی مقام پر معافی نہیں دینی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.