تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2016
وقت اشاعت: 16:33

نائیجیریا :شمالی گاؤں پر بوکو حرام کا حملہ،86 افراد ہلاک

جیو نیوز - ابوجا......نائیجیریا کے شمالی گاؤں پر شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 86 افراد ہلاک جبکہ 62 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق بوکو حرام کے دہشت گردوں نے ہفتے کی شب گاؤں پر حملہ کیا، دہشت گردوں نے لوگوں پر گولیاں برسائیں اور ان کے گھروں کو آگ لگادی۔

دہشت گردوں نے گاؤں کے قریب پناہ گزینوں کے کیمپ کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی، کیمپ میں تقریباً 25 ہزار پناہ گزین مقیم ہیں۔

حکام کے مطابق 62 افراد جلنے سے زخمی ہیں جن کا علاج کیا جارہا ہے، نائیجیرین فورسز کے گاؤں پہنچنے تک دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.