تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:22

عراقی ملیشیا ، جنگی جرائمکی مرتکب ہونے لگی،ایچ آر ڈبلیو

جیو نیوز - نیویارک.........انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے عراق میں ایک ملیشیا پر الزام لگایا ہے کہ وہ جنگی جرائم کی مرتکب ہو سکتی ہے۔

عراق میں سرگرم اس ملیشیا کو پڑوسی ملک ایران کی حمایت حاصل ہے۔ نیویارک میں قائم انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ مشرقی عراقی علاقے میںمخالف مسلک کی شہری آبادی کے افراد کا تسلسل سے اغوا اور ہلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کی املاک پر حملوں میں ایران کی حمایت یافتہ مذکورہ ملیشیا کے ملوث ہونے کے قوی امکانات ہیں اور اس طرح کی کارروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بغداد کے شمال مشرق میں واقع ایک شہر مقدادیہ میں اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے کیے گئے دو حملوں میں تیئس افراد کی ہلاکت کے بعد اِس شہر میں بغداد حکومت کی رضا مندی سے مذکورہ ملیشیا کے جنگووں کو تعینات کیا گیا۔

اسلامک اسٹیٹ نے ذمہ داری قبول کرنے کے بیان میں واضح کیا تھا کہ اْس کے حملوں کا نشانہ ایک مخصوص فرقے کے لوگ تھے۔ مقدادیہ میںملیشیا نے کارروائیوں میں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.