17 مارچ 2016
وقت اشاعت: 21:56
ریاض ـ:پولیس نے 9 امریکیوں سمیت 33مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا
جیو نیوز - ریاض........سعودی پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 9 امریکیوں سمیت 33مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے بیان کے مطابق 4امریکیوں کو گزشتہ ہفتے ،جبکہ باقی 5امریکیوں کو رواں ہفتے گرفتار کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ چھاپوں میں 14سعودی،3یمنی،2 شامی، ایک انڈونیشین، ایک فلپائنی، ایک اماراتی، ایک قازق اور ایک فلسطینی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے بیان میں گرفتار افراد کے جرائم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔