تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 مارچ 2016
وقت اشاعت: 16:29

یوم یکجہتی کشمیر پر پیرس اور لکسمبرگ میں بھی مظاہرے ہوں گے

جیو نیوز - پیرس ...رضا چوہدری...دنیا بھر کی طرح پیرس اورلکسمبرگ میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی غرض سے پانچ فروری کویوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مظاہرہ کیا جائے گا ۔

پاکستانی سفارت خانہ پیرس میں شام چھ بجے جبکہ لکسمبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے صبح گیارہ بجے مظاہرہ کیاجائے گا ۔ اس موقع پر ایک احتجاجی کیمپ بھی لگایاجائے گا ۔

مظاہرے کا اہتمام کشمیرکونسل ای یو نے کیا ہے ۔ کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے جنگ سے گفتگو میں کہاکہ کشمیریوں سے ہمدردی رکھنے والے تمام لوگوں کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

انھوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں کالے قوانین نافذ کررکھے ہیں جن کے ذریعے بھارتی سیکورٹی فورسز کسی بھی شخص کو بغیروجہ بتائے قید کرسکتی ہیں اور تشدد کا نشانہ بناسکتی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کشمیری عوام بھارتی فوج کے ہاتھوں ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو ان واقعات اور مظالم کا نوٹس لیناہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یورپ میں اس طرح کے پرامن مظاہروں کے ذریعے دنیاکی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کرارہے ہیں تاکہ عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پر مظالم سے روکے اور مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لیے راہ ہموارہوسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.