تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:29

3000ترکمانی شام سے ترکی ہجرت کرگئے

جیو نیوز - استنبول......ترکی میں ہنگامی حالات اور آفات سے متعلق ایجنسی ایفاد کے مطابق شام کے صوبے الاذقیہ کے شمال میں شام کی سرکاری فوج کی پیش قدمی کے بعد گزشتہ تین روز میں 3000 سے زائد ترکمانی اور عرب باشندے سرحد عبور کر کے ترکی پہنچے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک مقامی ترکمانی ذمہ دار کا کہناتھا کہ شامی گاؤں یمادی میں قیام پذیر زیادہ تر ترکمانیوں کے انخلاء کے بعد ہزاروں دیگر پناہ گزینوں کے بھی پہنچنے کی توقع ہے۔ شام کی سرکاری فوج کی روسی فضائی بمباری کی مدد سے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچی تھی۔

ایفاد نے اپنے بیان میں کہا کہ یمادی کیمپ کے حملوں کی زد میں آ جانے کے بعد ہمارے ملک میں داخل ہونے والے پہلے گروپ میں 731 سے زیادہ مہاجرین شامل تھے۔ ان میں زیادہ تر شیرخوار اور چھوٹے بچے، خواتین اور بوڑھے ہیں۔دوسری جانب ترکی نے 10 ہزار ترکمانیوں کے لیے خصوصی کیمپ کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.