19 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:45
برطانوی وزیر خارجہ کا بیان اشتعال انگیزی ہے، روس
جیو نیوز - ماسکو ......روس نے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کے اس بیان کو خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ روس اور ایران مسئلہ شام کے حل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاہارووا نے کہا کہ ایسے بیانات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔یاد رہے کہ فلپ ہیمنڈ نے کہا تھا کہ شام میں روس کی سرگرمیوں کی وجہ سے داعش کی پوزیشن مستحکم ہو رہی ہے کیونکہ برطانیہ کے مطابق روس داعش کی بجائے محتاط حزب اختلاف کے دستوں کے مورچوں پر بمباری کر رہا ہے۔
ساتھ ہی برطانوی وزیر خارجہ کا دعوی ہے کہ روس کی فضائی مہم کی وجہ سے شام سے یورپی اتحاد کے ممالک پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد بڑھ رہی ہے۔