تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:38

متاثرین شام کیلئے ڈونرز کانفرنس جمعرات کو لندن میں ہوگی

جیو نیوز - قطر.......شام کے متاثرین اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ڈونرز کانفرنس جمعرات کو لندن میں منعقد ہوگی۔ عرب ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس میں کئی ملکوں کے نمائندے اور بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین شریک ہو رہے ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ کانفرنس میں نو بلین ڈالر تک امداد کے وعدے سامنے آ سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے بین الاقوامی برادری سے شام میں جاری خونریزی سے متاثرین اور پناہ گزینوں کے لئے تقریباً آٹھ بلین ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی میزبانی میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل بھی شریک ہوں گی۔ چین اور امریکی وزرائے خارجہ کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی کانفرنس میں شامل ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.