تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مارچ 2016
وقت اشاعت: 22:41

سرنگوں کی نشاندہی، امریکہ کی اسرائیل کو100 ملین ڈالر کی امداد

جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس....... امریکہ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اپنے دفاع کیلئے کھودی گئی سرنگوں کی تلاش اور انہیں تباہ کرنے میں معاونت کیلئے اسرائیل کو 100 ملین ڈالر کی رقم اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع غزہ کی پٹی کے علاقے میں کھودی گئی سرنگوں کی نشاندہی اور انہیں تباہ کرنے میں اسرائیل کی بھرپور معاونت کیلئے تیار ہے۔ ریڈیو رپورٹ میں اسرائیلی وزارت دفاع کے شعبہ پولیٹکل سیکیورٹی کے سربراہ عاموس گیلاد کا بیان نقل کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا، تل بیب کو غزہ میں سرنگوں کی نشاندہی اور ان کی مسماری کیلئے معاونت کو تیار ہے۔

پینٹاگون نے اس مقصد کیلئے ایک سو ملین ڈالر کی رقم اور بھاری مقدار میں جدید ٹیکنالوجی بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں امریکی کانگریس نے اسرائیل کو 750 بنکر شکن بم، 3000 ہالپر نامی لیزرگائیڈڈ میزائل اورGPS سسٹم سے داغے جانیوالے ہزاروں دوسرے میزائل فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.