تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مارچ 2016
وقت اشاعت: 22:57

امریکا : طویل عرصے سے منتظر قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد

جیو نیوز - جارجیا.........امریکی ریاست جارجیا میں ایک مدت سے سزائے موت کے منتظر ایک قیدی کوزہریلے انجیکشن کے ذریعے موت کی نیند سلا دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ا مریکی ریاست جارجیا میں ایک مدت سے سزائے موت کے منتظر ایک قیدی کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب زہریلے انجیکشن کے ذریعے سزائے موت دیدی گئی۔ اس قیدی کو 1979ء میں مسلح ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو ہلاک کر نے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

جیل حکام کے مطابق برانڈون ایسٹر جونز نامی اس قیدی کو شب بارہ بجکر 46 منٹ پر زہریلا انجیکشن دیا گیا۔ رواں برس امریکا میں موت کی سزا پر عمل درآمد کا یہ پانچواں واقعہ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.