تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 مارچ 2016
وقت اشاعت: 0:19

روسی خطرے کے پیش نظر امریکہ دفاعی بجٹ بڑھانا چاہتا ہے

جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکی محکمہ دفاع نے روس اور چین کی بڑھتی ہوئے فوجی طاقت کے پیش نظردفاعی بجٹ بڑھانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ دس سالوں میں امریکا ،روس اور چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، اخبار نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ منصوبے کے تحت امریکا یورپ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کے لئے چار گنا زیادہ رقوم مختص کرے گا۔

اس کے علاوہ امریکا دنیا کے مختلف علاقوں میں تعینات اپنے عسکری سامان کی مقدار بڑھانا، اپنے اتحادیوں کے فوجی انفراسٹراکچر کو مضبوط کرنے اور فوجیوں کو تربیت دینے میں اپنی اتحادیوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.