تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:28

امریکا کیوبا پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرے، فرانس

جیو نیوز - پیرس......... فرانسیسی حکومت نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ کیوبا کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا مکمل خاتمہ کرے ۔

فرانسیسی حکومت کی طرف سے یہ مطالبہ کیوبا کے کمیونسٹ صدر راو¿ل کاسترو کے فرانس کے دورے کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ کیوبا کے صدر راہول کاسترو نے پیر کو فرانس کے سرکاری دورے کا آغاز کیا تھا۔ ان کی فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں اضافے کو اہم قرار دیا گیا۔

کیوبا اور امریکا کے نصف صدی سے کشیدہ تعلقات گزشتہ برس ہی بحال ہوئے ہیں۔ 84 سالہ کاسترو کے اس دورے کا مقصد اپنے مضبوط ترین یورپی حلیف فرانس کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.