تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 مارچ 2016
وقت اشاعت: 4:5

فرانس: دہشت گردی کاخطرہ،ا سکولوں میں تمباکو نوشی کی اجازت

جیو نیوز - پیرس.........فرانس میں اسکولوں کی ایک یونین نے کہا ہے کہ طالب علموں کو دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اسکولوں میں تمباکو نوشی کی اجازت دینا شروع کر دی ہے۔

اسکول ایڈمنسٹریٹر کی یونین نے اس سے قبل نومبر میں پیرس حملوں کے بعد اس اقدام کا مطالبہ کیا تھا تاہم یہ وزارت صحت کی جانب سے منظور نہ کیا گیا۔ایس این پی ڈی ای این یونین نے گذشتہ ہفتے ازسرنو مطالبہ کیا تھا تاہم یونین کے ایک اہل کار کے مطابق کچھ اسکولوں نے اس پر پہلے ہی عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ایک تہائی فرانسیسی نوجوان تمباکو نوشی کرتے ہیں۔ایس این پی ڈی ای این یونین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مچل رچرڈ نے ایک ویب سائٹ کو بتایا کہ طالب علموں کا گلیوں میں اکٹھا ہونے سے بہت زیادہ خطرہ ہے جو کہ تمباکو نوشی سے کہیں زیادہ ہے۔

مچل رچرڈ کے مطابق یونین تمباکو نوشی سے منسلک خطرات کو چھپانے کی کوشش نہیں کر رہی تاہم ان کا کہنا تھا یہ بڑے خطرات سے تحفظ کے تناظر میں ضروری تھا،کچھ اسکولوں نے سرکاری طور پر اجازت کے بغیر ہی اس پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.