تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 مارچ 2016
وقت اشاعت: 5:10

افغان سرحد پر داعش کا صدائے خلافت ریڈیو تباہ

جیو نیوز - کابل.........افغانستان میں پاک افغان سرحد پر امریکی فضائی حملوں میں داعش کے ریڈیو کو تباہ کر دیا گیا ،اسلامک اسٹیٹ اپنے اِس ریڈیو پر اپنے عقیدے کی ترویج کے ساتھ ساتھ نئی بھرتیوں کے اعلانات اور ترغیبی پروگرام نشر کر تی تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق داعش کے ریڈیو اسٹیشن کو افغانستان کے انتشار کے شکار صوبے ننگر ہار میں ایک فضائی حملے میں تباہ کیا گیا،پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب قائم اِس ریڈیو کا نام ’’صدائے خلافت‘‘ رکھا گیا تھا۔ افغانستان میں نیٹو مشن کے ترجمان کرنل مائک لاہرون نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ننگر ہار کے آچین ضلع میں دہشت گردی کے دو مقامات کو فضائی حملے کا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

نیٹو ترجمان نے ان حملوں کے حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی۔ اِس ریڈیو کو تباہ کرنے کے لیے دو حملے کیے گئے۔ ننگرہار میں اسلامک اسٹیٹ کے ریڈیو کو تباہ کرنے کی امریکی کارروائی کی افغان حکام نے بھی نام مخفی رکھنے کی شرط پر تصدیق کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.