22 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:18
حلب میں روسی بمباری سے شام میں امن عمل کو دھچکا لگا ،جان کربی
جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ حلب میں روسی بمباری سے شام میں امن عمل کو دھچکا لگا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حلب میں روسی بمباری سے شام میں امن عمل کو دھچکا لگا، روسی طیاروں نے بمباری کے دوران حلب میں داعش کے بجائے شام کی حزب اختلاف کو نشانہ بنایا جس کے باعث جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات ملتوی ہوئے۔
دوسری جانب امریکی دفاعی حکام کے مطابق ترک سرحد کے قریب روسی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کئی ہفتوں سے جاری ہے، امریکا شام میں روسی فوجیوں کی تعداد میں اضافے پرنظررکھے ہوئے ہے۔گزشتہ سال نومبرمیں سرحدی خلاف ورزی پر
روسی طیارہ مارگرائے جانے کے بعد سے روس اور ترکی کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔