تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:34

شام امن مذاکرات:امریکا اور روس کا تعطل جلد دورکرنے پر اتفاق

جیو نیوز - ماسکو......... امریکا اور روس نے جنیوا میں شام امن مذاکرات میں پیدا ہونے والے تعطل کو جلد از جلد ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اتفاق امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں کیا گیا۔

بیان کے مطابق فریقین نے اپنی گفتگو میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنیوا میں شروع ہونے والے شام امن مذاکرات میں پیدا ہونے والے عارضی تعطل کو افسوسناک قرار دیا اور اس تعطل کو ممکن حد تک مختصر رکھنے کے حوالہ سے ضروری اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔

دریں اثناءبرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے شام کی صورتحال کو بہر صورت سیاسی عمل کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ لندن میں ڈونر کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شام میں سیاسی عمل کے ذریعے تبدیلی خواہ کتنی مشکل کیوں نہ ہو اس مسئلہ کا پائیدار حل یہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.