22 مارچ 2016
وقت اشاعت: 14:7
نہر پاناما کی توسیع کاکام جون میں مکمل ہوجائے گا
جیو نیوز - واشنگٹن ........ نہر پاناما کی توسیع سے متعلق تمام سرگرمیاں جون کے آخر تک مکمل کرلی جائیں گی۔
نہر کی انتظامیہ کے سربراہ خورخے کیہانو نے اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ نہر کی توسیع کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے جو رواں سال جون کے آخر تک مکمل ہو جائے گا ۔ واضح رہے کہ نہر پاناما کی توسیع کا کام 2007 میں شروع ہوا تھا۔
خورخے کیہانو نے بتایا کہ منصوبے کے مطابق یہ کام 2014 میں مکمل ہونا تھا ، اور اس کی مالیت سوا 5 ارب ڈالر ہونی چاہیے تھی۔ تاہم کام کرنے والی کمپنی نے مزید 3 ارب 20 کروڑ ڈالر مانگے تھے۔ ابھی اسے صرف 25 کروڑ ڈالر ادا کئے گئے ہیں۔توسیع کے بعد نہر پاناما سے لے جانے والے سامان کی مقدار 300 سے 600 ٹن تک بڑھ جائے گی۔