تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مارچ 2016
وقت اشاعت: 15:44

اقوامِ متحدہ کے پینل نے جولین اسانج کے حق میں فیصلہ دیدیا

جیو نیوز - نیویارک........اقوامِ متحدہ کے ایک پینل نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی جانب سے ’غیرقانونی حراست‘ کی درخواست پر ان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسانج برطانیہ سے سویڈن ملک بدری سے بچنے کے لیے جون 2012 سے مغربی لندن کے علاقے نائٹس برج میں واقع ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ گزین ہیں۔جولیئن اسانج کو سویڈن میں دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام کا سامنا ہے۔

وہ اس الزام کی تردید کرتے ہیں اور 2012 سے سویڈش استغاثہ ان سے تفتیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔انھوں نے 2014 میں ’بلاوجہ یا ذاتی عناد کی بنا پر حراست‘ کے معاملات کا جائزہ لینے والے اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ کو درخواست دی تھی کہ انھیں ’بلاوجہ حراست‘ کا سامنا ہے اور اگر وہ سفارتخانے سے نکلے تو انھیں گرفتار کیا جائے گا۔

جمعرات کو درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پینل نے اسانج کے حق میں فیصلہ دیا۔اقوامِ متحدہ کا یہ پینل قانونی ماہرین پر مشتمل ہے جس نے اس معاملے میں برطانیہ اور سویڈن سے ثبوت جمع کیے یہ پینل ماضی میں بھی حراست کے قانونی یا غیرقانونی ہونے کے بارے میں رائے دے چکا ہے۔

تاہم برطانوی یا سویڈش حکام اس کے رائے ماننے کے پابند نہیں اور برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اسانج کو سویڈن کے حوالے کرنے کا پابند ہے۔جولیئن اسانڑ نے جمعرات کو ہی کہا تھا کہ اگر اقوام متحدہ کا پینل یہ قرار دے کہ ان کی گرفتاری غیرقانونی نہیں تو وہ خود کو برطانوی پولیس کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.