تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مارچ 2016
وقت اشاعت: 19:13

مشتبہ جنگجووں کی تلاش میں جرمن پولیس کے چھاپے

جیو نیوز - برلن....... جرمن پولیس نے دارالحکومت برلن اور ملک کے شمالی حصے میں اْن چار افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے، جن کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ ہیں اور جرمنی میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔

اِسی شبے میں موجود وارنٹ گرفتاری کی روشنی میں دو مردوں اور ایک خاتون کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ان چھاپوں میں اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔ برلن میں چار فلیٹوں اور دو دفاتر پر چھاپے مارے گئے۔

اس کے علاوہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا اور لوئر سکیسنی میں بھی مشتبہ افراد کی تلاش میں پولیس مصروف ہے۔ کچھ مقامات سے پولیس نے کمپیوٹرز، موبائل فونز اور اسکیچز اپنے قبضے میں لیے ہیں۔
یورپی یونین نے ترکی کو تین ارب یوروفراہم کرنے کی منظوری دیدی ترکی مہاجرین کو یورپ جانے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے گا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.