23 مارچ 2016
وقت اشاعت: 22:19
عقیدہ خوف سے چھٹکارے کا بہترین مداوا ہے ،اوبامہ
جیو نیوز - واشنگٹن........ امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ مذہبی عقیدہ لوگوں کو خوف پر حاوی آ نے اور ”مشترکہ انسانی ناطے“ کے شرف کو قبول کرنے میں معاون بن سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں سالانہ ’قومی دعائیہ ناشتہ‘ سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہاکہ ایمان خوف سے چھٹکارے کا بہترین مداوا ہے۔ عقیدے نے روز روز کے سابقہ پڑنے والے ڈر خوف پر حاوی آنے کی طاقت بخشی ہے۔س
انھوں نے کہا کہ اپنی بیٹی مالیا کی حفاظت کا معاملہ جب وہ اس سال کے اواخر میں کالج تعلیم کے لیے وائٹ ہائوس سے جائیں گی، یا پھر اِس قسم کا ڈر جو صدر کی حیثیت سے بیرون ملک فوجی کارروائیوں کے سلسلے میں ملکی فوج کو روانہ کرنے کے حوالے سے پیش آتا ہے۔
اوبامہ نے کہا کہ خوف کے عالم میں لوگ مختلف سوچ کے حامل لوگوں کے خلاف تیش میں آتے ہیں جن کے باعث، مایوسی اور انتقامی رویہ پروان چڑھتا ہے۔تاہم انھیں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے نیک لوگوں سے تقویت ملتی ہے، جو روزانہ خدا کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔
میں دعاگو ہوں کہ بالآخر ہمارے اختلافات کم ہوں، چونکہ خدا پر بھروسہ ہم سب کو ایک ساتھ جوڑ کر رکھتا ہے۔اوباما اپنے دور صدارت کے آٹھویں اور آخری بار ’قومی دعائیہ ناشتے‘ میں شریک ہوئے، جب کہ اگلی جنوری میں وہ اپنا عہدہ صدارت پورا کریں گے۔