23 مارچ 2016
وقت اشاعت: 22:35
داعش کے کم سن جلاد کے ہاتھوں شامی امام کا سرقلم
جیو نیوز - دمشق.........داعش میں ویسے تو بھانت بھانت کے شدت پسند شامل ہیں مگرحال ہی میں ایک کمسن سیاہ فام جلاد کو پہلی بار ایک شامی شہری کا سر قلم کرتے دکھایا گیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق داعش کی جانب سے کم سن جلاد کے ہاتھوں شام کے ایک مقامی پیش امام کا سرقلم کرنے کا واقعہ حال ہی میں منظر عام پرآیا۔ داعش نے اس درد ناک واقعے کی فوٹیج بنانے کے بعد انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے۔
فوٹیج میں سزائے موت کے قیدیوں کے لیے مختص کردہ نارنجی رنگ کے لباس میں ملبوس امام مسجد سر جھکائے کم سن سیاہ فام جنگجو کے ساتھ گھنے درختوں کے بیچ چل رہا ہے۔ جہاں چند قدم کے بعد اسے زمین پر پاؤں کے بل بٹھا دیا جاتا ہے۔ پھر اپنے ہاتھ میں موجود تیز دھار بھاری خنجر ہوا میں لہراتے ہوئے کہتا ہے میرا تعلق انگریزی بولنے والے ایک افریقی ملک سے ہے۔
مقتول امام مسجد کی شناخت محمد عبدالعزیز طبشو کے نام سے کی گئی ہے جو داعش کے زیرقبضہ ’’تل قراح‘‘ قصبے کی جامع مسجد کا امام اور ’’شامی محاذ‘‘ نامی تنظیم کا شرعی پراسیکیوٹر رہا ہے۔