تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 مارچ 2016
وقت اشاعت: 22:51

امریکا کے ارکان پارلیمنٹ ماہ رواں کے آخر میں تہران جائیں گے

جیو نیوز - واشنگٹن......... امریکا کے 3ارکان پارلیمنٹ نے 26فروری کو ایران کے پارلیمانی انتخابات اور ایرانی جمہوریت کا کا جائزہ لینے کے لئے ایرانی ویزے کے حصول کے لیے درخواست دے دی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 3 ریپبلکن ارکان مائیک پومپیو، لی زیلڈن اور فرینک لوبینڈو نے ایران کے پارلیمانی انتخابات اور جمہوری نظام کا جائزہ لینے کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرا دی ہیں ۔ریپبلکن ارکان اپنے دورے کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی ،انقلابی گارڈز کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری سے بھی ملاقات کرینگے۔

وفد ایران کی جوہری تنصیب کا بھی دورہ کریگا۔واضح رہے کہ کسی بھی ریپبلکن وفد کا 1979ء کے بعد ایران کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.