24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 1:49
بھارت :مسافر بس دریا میں جاگری، 37 افراد ہلاک،20 زخمی
جیو نیوز - نئی دہلی......بھارت میں مسافر بس بے قابو ہوکر دریا میں جاگری، حادثے میں 37 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق مسافر بس دریائے پورنا کراس کرتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور دریا میں جاگری۔
مسافر بس نواسری شہر سے اوکائی جارہی تھی، بس میں 60سے زائد مسافر سوار تھے، زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم دریا کی تیز روانی سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔