24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:54
افغان سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، 36 جنگجو ہلا ک، 6 2زخمی
جیو نیوز - کابل....... افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 36 جنگجو ہلا ک اور 6 2زخمی ہوگئے، جبکہ 6 افغان فوجی بھی مارے گئے ۔ادھر امریکا اور برطانیہ نے افغان اعلی امن کونسل کےلئے مالی امداد معطل کردی۔
افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغان نیشنل آرمی نے سات صوبوںمیں کلیئرنس آپریشن کیے، جس میں 36 جنگجو ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے ۔7 جنگجوؤں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ،طالبان کے حملوں میں 6 افغان فوجی بھی مارے گئے ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن صوبہ ننگرہار ،صوبہ کنٹر ،غزنی،ہرات،صوبہ بغلان ،بدخشان اور صوبہ ہلمندکے مختلف اضلاع میںکیا گیا ۔سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ ،گولہ بارود اورہینڈ گرنیڈ بھی قبضےمیں لیے ہیں۔دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے افغان اعلی امن کونسل کو دی جانے والی مالی امداد معطل کردی۔
افغان امن کونسل نے اس امر کی تصدیق کی ہے ۔