تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 3:42

افغانستان :جنرل نکلسن کی نامزدگی، سینیٹ نے منظوری دیدی

جیو نیوز - واشنگٹن..........امریکی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے صدر باراک اوباما کی جانب سے جنرل جان نکلسن کی تعیناتی کو منظور کر لیا ہے، وہ جنرل جان کیمبل کی جگہ منصب سنبھالیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل نکلسن افغانستان میں نیٹو کے امریکی قیادت میں جاری مشن کے سربراہ ہوں گے۔ وہ جنرل جان کیمبل کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ جنرل کیمبل افغانستان میں اٹھارہ ماہ کی تعیناتی کے بعد فوج کی ملازمت سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

سینیٹ کمیٹی کے سامنے جنرل نکلسن نے اپنی تعیناتی کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں کمی کے پلان پر نظرثانی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امریکا، افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کو رواں برس کے اختتام پر نصف کرنا چاہتا ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.