تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 4:15

شمالی کوریا کی فوجی سیٹلایٹ خلاءمیں بجھوانےکی تیاریاں

جیو نیوز - نیویارک ......... امریکہ کے دفاعی حکام نے کہا ہے کہ سیٹلایٹ سے موصول ہونے والے اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنا فوجی سیٹلایٹ خلاءمیں بجھوانے کے لئے راکٹ میں ایندھن بھرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

جمعہ کو حکام نے فوجی سیٹلایٹ سے موصول ہونے والی تصاویر سے شمالی کوریا کے سیٹلایٹ کمپلیکس کی جانب گاڑیوں کے حرکت دیکھی گئی ہے جس سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے عالمی مخالفت کے باوجود اپنا فوجی سیٹلایٹ بجھوانے کے لئے راکٹ میں ایندھن بھرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

اور وہ آیندہ چند دنوں میں یہ سیٹلایٹ خلاءمیں بجھوا سکتاہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے آٹھ سے پچیس فرروی کے دوران اپنا فوجی سیٹلایٹ خلاءمیں بجھوانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کی عالمی برادری نے شیدید مخالفت کرتے ہوئے اسے خطے کی سیکورٹی کے لئے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.