تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 4:47

سعودی عرب کابحالی فلسطینی مہاجرین کےلیے عطیہ کا اعلان

جیو نیوز - نیویارک ......... سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بحالی فلسطینی مہاجرین(یو این آر ڈبلیو اے) کو59 ملین ڈالر عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بحالی فلسطینی مہاجرین کے درمیان نیویارک میں تین معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جن میں ایک معاہدے کے تحت سعودی عرب سے 59 ملین ڈالر کے عطیہ میں سے 43.5 ملین ڈالر غزہ میں جاری منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔

ان منصوبوں میں فلسطینیوں کےلئے 750 پناہ گاہوں کی مرمت بھی شامل ہے جن کو2014ءکی جنگی کارروائی میں نقصان پہنچا تھا۔ دوسرے معاہدے کے تحت 8ملین ڈالر کی لاگت سے اردن میں فلسطینی مہاجرین کےلئے 9اسکول اور10 مراکز صحت کی تعمیرومرمت کی جائے گی ۔

جبکہ7.5 ملین ڈالر سے مغربی کنارہ میں تین مراکز صحت کو جدید آلات سے لیس کیا جائے گا۔ سعودی عرب گذشتہ تین سال کے دوران مذکورہ ادارہ کو500ملین ڈالر سے زیادہ عطیہ کرچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.