تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 5:3

اسانج کے بارے میں اقوام متحدہ پینل کی رپورٹ جھوٹ ہے ، برطانیہ

جیو نیوز - لندن........برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے بارے میں اقوام متحدہ کے پینل کی رپورٹ کو لغو اور فضول قرار دے دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایاگیا کہ عالمی ادارے کے پینل کے مطابق اسانج کا ایکواڈور کے سفارت خانے میں ذاتی طور پر مقید ہونا جیل جانے کے مساوی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ پینل کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں اور ویسے بھی یہ رپورٹ مرتب کرنے والے وکلاء نہیں بلکہ نا تجربے کار لوگ ہیں۔

فلپ ہیمنڈ نے اسانج کو قانون کا بھگوڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف سے بھاگ کر ایکواڈور کے سفارت خانے میں چھپے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.