تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 5:36

یورپی لیڈر برطانیہ کے لیے مجوزہ اصلاحاتی پیکج سے ناخوش

جیو نیوز - لندن.........برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پولینڈ اورڈنمارک کے دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ برطانیہ کی یورپی یونین میں رکنیت برقرار رکھنے سے متعلق اصلاحات کے مجوزہ پیکج پر بات چیت کریں گے۔

میڈیارپوٹس کے مطابق یورپی کونسل کے صدر نے اسی ہفتے مجوزہ سمجھوتا شائع کیا ہے لیکن سفارتی ذرائع کے مطابق کوئی بھی یورپی لیڈر برطانیہ کو یورپی یونین میں رکھنے کے لیے اس مجوزہ سمجھوتے سے مطمئن نہیں ہے جبکہ وزیراعظم کیمرون کو توقع ہے کہ وہ اسی ماہ یورپی سربراہ کانفرنس میں اس ڈیل کے لیے حمایت کے حصول میں کامیاب ہوجائیں گے۔

ایک یورپی ذریعے نے اپنی شناخت ظاہر نہ کی شرط پر بتایا ہے کہ یورپی دارالحکومتوں سے ابتدائی ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کی جانب سے سامنے آنے والے مجوزہ سمجھوتے سے کوئی بھی خوش نہیں ہے۔اس ذریعے کے مطابق یہ بے اطمینانی اس بات کی علامت ہے کہ ٹسک کی تجاویز شفاف اور متوازن ہیں لیکن یہ اس امر کا بھی اشارہ ہے کہ اس پر 18 اور 19 فروری کو اٹھائیس ممالک کے قائدین کے درمیان کسی ڈیل کا امکان کم ہی نظر آتا ہے۔

ادھر برسلز میں یورپی یونین کے سفارت کار نئی تجاویز پر غور کر رہے ہیں اور آیندہ جمعرات کو ان کا دوبارہ اجلاس ہوگا۔وہ مجوزہ سمجھوتے پر اپنے اختلافات کے خاتمے اور سربراہ کانفرنس سے قبل کسی سمجھوتے تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.